جعفریہ پریس ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ہدایت ٹی وی کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور شیعہ علماء کونسل کی متاثرین کے لیے ریلیف کے بارے میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس سال کا سیلاب وطن عزیز کے چند بڑے سیلابوں میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے وسیع سطح پر تباہ کاری ھوئی، لوگ بےگھر ہوئے، سامان اور مویشی ڈوب گئے۔ اب تک زیادہ تر تباہی پنجاب کی طرف ہے مگر دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقے مکمل ڈوب گئے ہیں، اب ہم دو مرحلوں میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں، 1- فوری طور پر لوگوں کو ضرورت کے مطابق راشن، میڈیکل کی بنیادی ضروریات، مویشیوں کا چارہ، کیمپ، بستر اور دیگر فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد بھجوانی شروع کر دی گئی ہے۔ دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، 2- سیلاب کے بعد بحالی کا کام جو بہت وسیع ہوگا، ھم نے سیلاب کے آغاز پر ہی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پورے ملک میں امدادی اور ریلیف کیمپ لگانے کا اعلان کیا تھا، بہت سی جگہوں پر کیمپ لگائے گئے ہیں مگر ابھی بھی پورے ملک میں نہیں لگے، قائد محترم کا حکم ھے کہ پورے ملک میں تحصیل اور ضلعی سطح پر کیمپ لگائے جائیں مخیر حضرات بھرپور تعاون کریں، خاص کر بیرون ملک مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ سب ملکر امداد بھیجیں تاکہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد روانہ کی جا سکے اور اگلے مرحلے پر بحالی کا مرحلہ بھی جلدی شروع کیا جا سکے، علما کرام سے بھی اپیل ہے کہ لوگوں کو اتنی وسیع تباہی کی طرف متوجہ کیا جائے ، وجوھات شرعیہ قائد محترم کے نام پہ بھیجی جائیں تا کہ شرعی طور پر ذمہ داری کے ساتھ مستحقین تک پہنچائی جا سکیں،اللہ تعالی آپ سب کو اجرعطا فرمائے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت