تازه خبریں

علم کی ایک اور شمع بوجھ گئی دہشتگردوں کی فائرنگ سے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر پروفیسر شبیر حسین شاہ ڈرائیور سمیت شہید

گجرات میں شرپسند دھشت گردوں نے فائرنگ کرکے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائرایکٹرسید شبیر حسین شاہ اوران کے ڈرائیور کو شہید کردیا۔ سید شبیر شاہ کی شہادت پر یونیورسٹی کے مشتعل طلبا نے شدید احتجاج کیا ۔ جعفریہ پریس کر رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائر ایکٹر سید شبیر حسین شاہ اپنی گاڑی میں یونیورسٹی جارہے تھے۔اس دوران جلال پور روڑ پر پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور شبیر حسین شاہ اور ان کے ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر فائرنگ کر کے شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جعفریہ پریس کی اطلاعات کے مطابق سید شبیر حسین شاہ کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔ کئی بارضلعی انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی گئی تا ہم کسی قسم کی کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ۔ شبیر حسین شاہ کی شہادت کی خبر سنتے ہی طلبا مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدرعلامہ مظہر عبّاس علوی نے سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف چشتیاں میں امام بارگاہ کی بیحرمتی کی گئی اور ساتھ ساتھ کروڑوں کی مالیت کے مڈیکل سٹور کو بہی نظر آتش کیا جاتا ہے مگر پنجاب حکومت کسی قسم کی ایف آئی آر کاٹنے کے لیے تیار نہیں جو ک نہایت افسوسناک ہے