تازه خبریں

عوام کیساتھ مذاکرات کے نام پر ایک نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے ، علامہ شیخ مرزا علی

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے اپنے ایک جاری بیان میں طالبان اور حکومت کے مابین ممکنہ مذاکرات کو ایک تماشہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کا موقف واضح ہے کہ کسی بھی طرح سے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اب اگر حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے ہی امن لایا جا سکتا ہے تو ہمیں اس پر معترض نہیں ہونا چاہیئے۔ ہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مذاکرات ہو کس سے رہے ہیں اور کن شرائط اور اصولوں کی بنیاد پر؟ انکا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ مذاکرات بےنتیجہ رہنے ہیں تاہم پھر بھی عوام کیساتھ مذاکرات کے نام پر ایک نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔