• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

عورت کو اسلام کی تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے یہاں تک کہ اسکو کلمہ تک مشکل سے آتا ہے

جعفریہ پریس – پیام زہراء آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے اسلام شناسی کے حوالے سے انعامی مقابلے کا اہتمام کیا جاراہے جس کے پہلے کوئیز پروگرام میں 150سے زائد خواہران اور برادران نے حصہ لیا جس میں دس سولات رکھے گئے تھے چنیوٹ کے شہر ربوا کی پیام زہراء کی کارکن خواہرہ نادیہ نے اس مقابلے میں سولات کے جوبات دیکر مقابلے کو جیت لیا ہے ان کو اعلان کردہ انعام ایک نادر کتاب اور مولا امام علی علیہ السلام کے روضہ اقدس پر نیابت میں حاضری بھر کر ان دعا مانگی جائے گی انشاء اللہ کوئیز مقابلہ کی دوسری کڑی جلد ہی شروع کردی جائے گی اس میں بھی اسلام شناسی کے سوالات کو رکھا جائے گا کوئیز مقابلے حوالے سے پیام زہراء آرگنائیزیشن کی مرکزی صدر خواہرہ سیدہ سارا نقوی نے کہا ہے کہ ہم ملک بھر میں خواہران میں اسلام شناسی اور حجاب کی ترویج کے کے لیئے کوشاں ہیں ہماری تنظیم کسی دوسری تنظیم کے خلاف نہ تو بنائی گئی ہے اورنہ ہی اس کے کام میں روڑے اٹکانہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کئی حصوں میں عورت کے ساتھ جو ظلم روا رکھا گیا ہے اور اس کو تعلیم سے دور رکھ کر اسلام سے دور رکھا گیا ہے سندہ، پنجاب اور ملک کے دیگر مقامات عرب کے جاہلانہ دور کی مانند عورت کو حقارت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے جبکہ یہ ہر کوئی مانتا ہے کہ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے انہوں نے کہا کہ عورت کے حقوق کو غصب کردیا جارہا ہے اور اس کو تصاویر اور وڈیو میں مڈال بنا کراس کے تقدس کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اورعورت کو اسلام سے دور رکھنے کی استعماری سازش کی بیھنٹ چڑہایا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ عورت کو اسلام کی تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے یہاں تک کہ اسکو کلمہ تک مشکل سے آتا ہے اور اس کو آئمہ معصومین علیہم السلام کی سوانح حیات تک کی جانکاری مشکل سے ہے اس ہی اسباب و عوامل کی وجہ سے خاتون اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں اور صرف گھر کے کام کاج میں مصروف ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیام زہراء آرگنائیزشن پاکستان کے پلیٹ فارم پرسے ہم انہی خواتین کی تربیت کررہی ہیں اور تربیت کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی جن پاس اسلام شناسی نہیں ہے ان کو موبائیل فون پر اسلام سے واقفیت دی جارہی ہے اور انشاء اللہ دیتے رہیں گے۔ انٹرنیٹ سے بھی اس کام میں مدد لے رہی ہیں بس ہم اپنے بھائیوں اور بزرگوں کا تعاون، اس کام میں انتھائی لازمی سمجھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارا تعاو ن کریں گے تاکہ معاشرہ کی تربیت کرنے والی خواتین کو اسلام کے متعلق ہر بات سے واقفیت مل سکے ملک کی تمام خواہران کو میں اس کاروان میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہوں۔