• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

فاٹا کے اساتذہ کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔اور بچوں کا وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ شیعہ علماء کونسل پارہ چنار

پارہ چنار( )پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔کراچی میں سات پولیس اہلکاروں کا قتل لمحہ فکریہ ہے ۔جب تک ملک میں کرپشن اور لا قانونیت ہے دہشت گردی کا خاتمہ نا ممکن ہے ۔شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواکے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی،ضلعی صدر پارہ چنار مولانا باقر علی حیدری،صدر انجمن حسینیہ یوسف حسین جعفری نے شیہ علماء کونسل پارہ چنار کی تین کابینوں کا ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواکے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے۔ ملک خداد کی حفاظت عوام اور حکومت مل کر کریگی ۔افواج پاکستان کی طرح پاکستان میں جتنے بھی کرپٹ عناصر ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے ۔ اور ان کیخلاف کاروائی کی جائے ۔اجلا س سے ضلعی صدر مولانا باقر علی حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے اساتذہ کے حقوق کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اور سال نو کی ابتدا ء ہے بچوں کے تعلیمی سال کا خیال رکھتے ہوئے اساتذی کے مسائل جلد از جلد حل کیئے جائیں ۔
اجلاس کے بعد علامہ حمید حسین امامی نے مرکزی امام بارگاہ میں آغا فدا حسین مظاہیری سے ملاقات کی اور ان سے بھی اتحاد اور اتفاق پر خصوصی گفتگو ہوئی۔پارہ چنار دورہ کے موقع پر صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے نستی کوٹ،شاخ دولت خیل، کڑمان اور دیگر دیہاتی علاقوں کا تنظیمی دورہ کیا۔