جعفریہ پریس – قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرانس کے ایک جریدے شاغلے ایبدو کی جانب سے سرور کائنات حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلم دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو گستاخانہ اور جہالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مقصد کسی مذہب کی توہین ہرگز نہیں ہے، ہم ان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید اور پرُزور مذمت کرتے ہیں۔
قائد ملّت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ فرانسیسی جریدے شاغلے ایبدو کی جانب سے حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ایک دل آزار اقدام ہے، جس سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ یہ امر افسوس ناک ہے کہ بعض ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی بجائے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے ذمہ داروں کی حمایت نامناسب اور درست اقدام نہیں ہے، نیز بین الاقوامی قوانین بھی اس کی اجازت نہیں دیتے۔ اس عمل سے دنیا میں قیام امن کو نقصان ہوگا، لہذٰا ایسے اقدامات سے اجتناب لازم ہے۔
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے آخر میں کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر او آئی سی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک کو متحد کرکے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے مستقل بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات