فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت انتہائی تشویشناک ہے، قائد ملت علامہ ساجد نقوی
گستاخانہ خاکوں اورچارلی ہیبڈو میگزین پر پابندی عائدکی جائے اوربین الاقوامی سوشل میڈیاسے گستاخانہ موادکوہٹایاجائے۔
اقوام متحدہ، اوآئی سی اورتمام ممالک اسلاموفوبیا کو روکنے کےلئے موثرکردار ادا کریں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
راولپنڈی /اسلام آباد26 اکتوبر 2020ء (جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے انتہاءپسند اورشرپسند گستاخانہ خاکوں کی حمایت انتہائی تشویشناک ہے،، صدر میکرون کو اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے چارلی ہیبڈو جیسے میگزین پر پابندی عائد کرنا ہوگی، اقوام متحدہ ،اوآئی سی اورتمام ممالک اسلاموفوبیاکوروکنے کیلئے موثرکرداراداکریں۔آزادی اظہاررائے کی آڑمیں اِس گستاخی اور انتہاءپسندی کا راستہ روکنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے نازیبا، قبیح اور انتہاءپسند و شر پسند گستاخانہ خاکوںکی حمایت پر شدید تشویش اور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرانسیسی صدر کے حالیہ بیان کی وجہ سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے ساتھ انصاف پسند انسانوں کی نہ صرف دل آزاری ہوئی بلکہ اس واقعہ کے بعد تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اظہار رائے ، صحافتی آزادی کے نام پر گستاخانہ فعل ناقابل برداشت اورقابل مذمت ہے۔ حضور اکرم سمیت تمام انبیاءکرام کا احترام لازم ہے۔ اقوام متحدہ اوراوآئی سی کو اس سلسلہ میں اپنا موثرکردا رادا کرنے کی ضرورت ہے۔دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر سلامتی کونسل کوبھی اس سنگین معاملہ پر نوٹس لیناچاہیے۔، فرانس سمیت کئی ممالک میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخیاں کی جاتی ہیں، ایک ملک کے سربراہ کاگستاخانہ خاکوں کی حمایت کرناانتہائی تشویشنا ک ہے جس سے دنیا کے امن پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیاہے ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے فرانس سے چارلی ہیبڈو میگزین کی بندش،بین الاقوامی سوش میڈیاسے گستاخانہ موادکے ہٹانے اور فرانسیسی صدر کو اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سمیت تمام مسلم ریاستوں اورممالک کو جرا ¿ت مندانہ اور دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے اسلاموفوبیا کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوںنے اقوام متحدہ کی اس حوالے سے کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ گستاخی جیسے نا م نہاد اظہار رائے پر مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہورہاہے اورمسلم امہ کی نمائندہ تنظیم اوآئی سی جس کو اربوں مسلمانوں کے مسائل کے حل کا فریضہ سونپاگیا وہ بھی خواب غفلت کاشکارہے ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت