فرانس میں نسلی تعصب کا شکار ریسٹورنٹ کے مالک نے مسلمان خواتین کو کھانا دینے سے انکار کردیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے دو خواتین کو کھانا دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد مسلمان ہیں اور تمام مسلمان دہشت گرد ہیں۔
واقع کے وقت ایک مسلمان خاتون نے ویڈیو بنالی جس کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں نے ریسٹورنٹ کے باہر مظاہرے کیے جس کے باعث ہوٹل کے مالک کو معافی مانگنا پڑی۔