فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اٹھارہویں ہفتے میں داخل
فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اٹھارہویں ہفتے میں داخل ہو گیا۔
دارالحکومت پیرس میں حسب روایت ہزاروں افراد نے مظاہروں میں شرکت کی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔مظاہرین نے کئی دکانوں کے شیشے توڑ کر سامان نکال لیا جبکہ پولیس کے ساتھ شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ گزشتہ سال سترہ نومبرسے جاری مظاہرے اب سیاسی تحریک کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔مظاہرین فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔