جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرشیعہ علماء کونسل پاکستان نے اسلام آباد ،راولپنڈی ،کراچی ،لاہور ،ملتان ،کوئٹہ ،پشاور،فیصل آباد،سرگودھا، ڈی جی خان ڈیرہ اسماعیل خان، حیدر آباد سکھر،گلگت ،بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی اورصوبائی صدور علامہ مظہر عباس علوی ،علامہ محمد رمضان توقیر ،علامہ محمد باقر نجفی اوردیگر علماء کرام نے خطاب کیا علماء کرام نے اپنے خطابات میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی،خودکش حملوں اور ٹارگٹ گلنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مسلسل ناکام ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ اورخود کش حملے حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہے، حکومت دہشت گردی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا امن و امان تباہ ہو چکا ہے دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ضروری ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے نیٹ ور ک پرآہنی ہاتھ ڈالے اور سزائے موت کے قانون کو بحال کر کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکائے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ حکومت کراچی اور راولپنڈی کے خودکش حملوں اور لاہور میں ذاکر اہلبیت ملک ناصر عباس کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے انصاف کے کہڑے میں لا کر انہیں عبرت ناک سزا دے علاوہ ازیں تکفیری گروہ اور مسالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلوس ہائے چہلم عزاداری سید الشہداء پرکسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور قائدملت جعفریہ پاکستان کے حکم پرپوری قوم ہر وقت قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات