جعفریہ پریس- قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا- ایرانی ذرائع کے مطابق آج 8 ستمبر(بروز پیر) پروسٹاٹ بیماری کی وجہ سے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا – آپریشن کے لئے اسپتال جاتے ہوئے ایرانی مرکزی نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میرا ایک آپریشن ہونا ہے جس کے لئے میں اسپتال جارہا ہوں، یہ ایک مختصر اور معمولی آپریشن ہے اور اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔البتہ اس کا یہ مطلب بھی نہیں، لوگ دعا نہ کریں مومنین کی دعا سے اللہ تعالی کا لطف و کرم شامل ہوگا اور انشاء اللہ تمام کام اچھی طرح انجام پذیر ہوں گے۔ اس موقع پر ایران کے صدر حسن روحانی نے قائد انقلاب اسلامی سے اسپتال میں خصوصی ملاقات اور عیادت کی – پروسٹاٹ بیماری کی وجہ سے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا آپریشن کامیاب رہا اور ڈاکٹروں کے مطابق آپ الحمد للہ بالکل صحت یاب ہیں۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد