تازه خبریں

قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے اتحاد بین المسلمین اور سیاسی بیدار ی کا خواب دیکھا تھا۔ اور اس کی تعبیر علامہ سید ساجد علی نقوی نے پوری کی۔علامہ محمد رمضان توقیر

کوہاٹ( ) کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ کے امام بار گاہ مٹھا خان میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 27برسی کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر تھے ۔
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے منصب قیادت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے پہلے قائد سید محمد دہلوی اس کے بعد علامہ مفتی جعفر حسین ان کی رحلت کے بعد علامہ سیدشہید عارف حسین الحسینی ان کی شہادت کے بعد اسی منشور کے تحت سپریم کونسل کی طرف سے منظور کردہ شخصیت علامہ سید ساجد علی نقوی قائدملت جعفریہ منتخب ہوئے۔
علامحمدمہ رمضان توقیر نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے اتحاد بین المسلمین کا جو خواب دیکھا تھا۔ اس کو موجودہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایم ایم اے شکل میں جس میں تمام مکاتب فکر کی بڑی مذہبی جماعتیں شامل تھی ۔کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ قائد شہید نے مینار پاکستان لاہور میں سیاسی میدان میں بیداری کا اعلان کیا تھا۔ جس کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پورا کرتے ہوئے سب سے پہلے علاقہ بنگش کے دو صاحب عمامہ کوپاکستان کے ایوان بالا میں سینٹر منتخب کرا کے قائد شہید کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا۔ اور خیبر پختونخوا کی حکومت میں علامہ محمدرمضان توقیر کو وزیر اعلی کا مشیر منتخب کرایا۔ اور ایک لیڈی ممبر کو خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں نشست دلوائی ۔