• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

قائد ملت اسلامیہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پرملک بھرمیں عالمی یوم القدس نہایت عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

جعفریہ پریس ۔  آج  دنیا بھرمیں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی اور قائد انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای کے حکم پرعالمی یوم القدس نہایت عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے- ایران اور دیگر اسلامی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نمائندہ ولی فقیہ، ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھرمیں عالمی یوم القدس کے موقع پر چھوٹھے بڑے شہروں میں ریلیاں اوراحتجاجی اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں – جس میں شیعہ علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ اور دیگر دینی مذ ہبی تنظیموں کے کارکنان سمیت شیعہ سنی عوام کثیر تعداد میں شریک ہے – قائد ملت اسلامیہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کوششوں کے نتیجے میں اس سال ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین اوررہنما  بھی ملک بھرمیں عالمی یوم القدس قیادت کر رہے ہیں  اور اس وقت پورا پاکستان مردھ باد امریکا و مردھ باد  اسرائیل کے شیعہ سنی نعروں سے گونج جا رہا ہے- جعفریہ پریس  کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی اور اسرائیلی ناجائز تسلط کے خلاف مذمتی بینرز اٹھا رکھے ہیں اورمردھ باد امریکا و مردھ باد  اسرائیل کے نعرے لگائے جا رہے ہیں -آج جہاں وطن عزیز میں شیعہ سنی مل کرفلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں وہاں حکومت پاکستان نے بھی سرکاری سطح یوم سوگ کا اعلان کیا ہے اورپاکستان  بھرمیں ملکی پرچم نیچے کر دیا گیا ہے جس سے احساس ہو رہا ہے کہ ہم اسلامی ریاست کے باشندے اور اس بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان  کے رہواسی ہیں  جس نے قیام پاکستان کے وقت ہی صہیونی ریاست کو غیر قانونی اور غاصب قرار دیا تھا-