قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے دسترخوان امام حسنؑ فاؤنڈیشن پاراچنار کے سابقہ چیئرمین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے کئے جانے والے فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی قائد محترم نے نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا وفد نے پاراچنار کے موجودہ صورتحال میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی قائد محترم نے موجودہ صورتحال میں وفد کی رہنمائی کی اور باہمی اتحاد و اتفاق کے عمل پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وفد نے قائد محترم کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا وفد میں محمد علی،اورنگزیب رضا ،عارف علی اور محمد ذیشان سمیت دیگر اراکین شریک تھے