قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی سویڈن میں توہین قرآن پاک کی مذمت
اس سے بڑھ کر کیا انتہاءپسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنیوالی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے، قائد ملت جعفریہ
امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے
راولپنڈی /اسلام آباد 24جنوری 2023ء( جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سویڈن میں ہونیوالے توہین قرآن پاک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ اس سے بڑھ کر کیا انتہاءپسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنیوالی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے اور عالمی ادارے صرف تکتے رہ جائیں، امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین ، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔