• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کا جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کے حوالے سے پیغام

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم بنیادی عناصر میں شامل ہے جب تک کوئی معاشرہ اور قوم تعلیم پر توجہ نہیں دیتی وہ حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکتی ۔ تعلیم ترقی کی سیڑھی کا پہلا زینہ ہے جب تک پہلا زینہ طے نہ کیا جائے انسان ترقی کے سفر کو طے نہیں کر سکتا لیکن اسلامی معاشرے میں علمی ترقی کے ساتھ دینی تربیت بھی ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے جب تک انسان زیور علم کے ساتھ ساتھ تربیت کے پہلو کو مدنظر نہی رکھے گا وہ حقیقی معنوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اسی لئے اسلام نے علم اور عمل کو یکجا بیان کرتے ہوئے دونوں کو لاز م و ملزوم قرار دیا ہے۔
آج کل کی ہماری نوجوان نسل بالخصوص ہماری طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی دینی معلومات اور تربیت پر بھرپور توجہ مرکوز کرنی چاہیئے نیز اپنے زمانے کے مسائل سے مکمل آگاہی رکھتے ہوئے اپنے قومی و ملی مسائل ہر بھی توجہ رکھنا ضروری ہے تاکہ کل یہ ہماری بیٹیاں معاشرے کا اہم فرد ثابت ہوتے ہوئے آئندہ نسلوں کی تربیت کے ساتھ معاشرہ سازی میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔
جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی تاسیس بھی انہی بلند اہداف کے حصول کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تاکہ ہم سب مل کر معاشرہ سازی کے اہمفریضہ کو انجام دے سکیں اور رضائے خداوندی حاصل کرتے ہوئے دنیا و آخر میں کامیاب ہو سکیں۔