• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ چند یوم سےفلسطینی عوام پراسرائیلی ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی

جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ سربراہان مملکت مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں موثر آواز اٹھائیں جب کہ اسلامی نمائندہ تنطیم (او آئی سی) بھی چپ کا روزہ توڑے، عوام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لے یوم القدس کی ریلیوں میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ چند یوم سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور پارٹی وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔
  قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ اس وقت عالم اسلام مظلومیت و بے بسی و بے چارگی کی تصویر بنا ہوا ہے ایک جانب اسرائیل نہتے عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری جانب شام و عراق کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے یمن اور بحرین کی صورت حال بھی کسی صورت بہتر نہیں جبکہ برما میں بدھ انتہاء پسندوں نے مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کر دیا ہے – انہوں نے کہا اس ساری صورت حال میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے استعماری قوتیں کسی صورت اسلامی دنیا میں امن و امان نہیں چاہتی اسی صورت حال میں ہم ایک مرتبہ پھر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اتحاد امت سے ہی مسائل اور بحرانوں کے شکنجے سے نہ صرف نکلا جا سکتا ہے بلکہ سازشوں کو بھی ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے تمام اسلامی ممالک کے سربراہوں سے اپیل کرتا ہوئے کہا کہ فلسطین سمیت عالم اسلام درپیش مسائل پراقوام متحدہ میں موثر آواز بلند کریں جب کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنطیم(او آئی سی) کو بھی اب چپ کا روزہ توڑنا ہوگا اور اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
  قائد ملت جعفریہ نے پارٹی وفود پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی موجود صورت حال میں عوام میں آگائی پیدا کریں اور انہیں یوم القدس کی ریلیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے مظلوم مسلم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔