قائد ملت جعفریہ پاکستان ،علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی (پرنسپل جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ)کی زیر نگرانی ضلع بھکر میں غریب و مستحق ۱۵ گھرانوں میں امداد بسلسلہ جہیز تقسیم کی گئی۔
کلورکوٹ (ثقلین فردوسی) قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب (پرنسپل جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ)کی زیر نگرانی ضلع بھکر کے ۱۵غریب و مستحق مومنین گھرانوں میں بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں امداد تقسیم کی گئی ۔مستحقین میں ۸سادات اور ۷غیر سادات مومنین کے گھرانے شامل تھے ۔امداد بسلسلہ جہیز کی تقریب مدرسہ جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ ضلع بھکر میں منعقد کی گئی ۔۱۵ غریب گھرانوں میں بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں امداد فی گھر 10000/-روپے(مبلغ دس ہزار روپے)تقسیم کی گئی۔امداد بسلسلہ جہیز : ۱۔سید عطاء محمد شاہ ۲۔سید ملازم حسین شاہ ۳۔بیوہ سید آغا حسین شاہ ۴۔سید عطاء حسین شاہ ۵۔سید مطیع الحسین شاہ ۶۔بیوہ سید دامن حسین شاہ ۷۔سید ریاض حسین شاہ ۸۔سید نذیر حسین شاہ ۹۔خدا بخش ۱۰۔مومن حسین ۱۱۔مرید حسین ۱۲ککا خان ۱۳۔الہی بخش ۱۴عبدالرحمن ۱۵بیوہ ظفر عباس کی گئی ۔امداد کی تقسیم بدست مولانا محمدرمضان نعیمی صاحب ہوئی تقریب کے تمام تر انتظامات محمد ثقلین فردوسی (ضلعی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان )نے انجام دیے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے اس تعاون پر مستحقین نے دعائیں دے کر بھرپور شکریہ ادا کیا۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی