• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے قم میں اپنے قیام کے دوران مختلف مقامات پرفاتہ خوانی اورتعزیتں کی

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے قم میں اپنے قیام  کے دوران  مختلف مقامات پر فاتہ خوانی اور تعزیتں کی – جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان نے قم میں اپنے قیام  کے دوران مجتھدین کرام سے ملاقاتوں سمیت مختلف علماء کرام سے تعزیتں کی– ھمارے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شیعہ علماء کونسل لاہور کے ضلعی صدر کے فرزند مولانا سید ابوذر کی رھائش گاه پر جاکر ان کے والد مرحوم سید شمس عباس نقوی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی- قائد ملت جعفریہ نے شیعہ علماء کونسل لاہور کے ضلعی صدر مرحوم سید شمس عباس نقوی کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی – اسی طرح حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلگت کے فاضل طالب علم مولانا اصغر رئیسی کے گھر جاکر ان کی والده کی فوتگی  کی تعزیت پیش کی – رپورٹ کے مطابق اسی طرح قائد ملت جعفریہ پاکستان نے حضرت آیت اللہ  ریاض الحکیم کے دفتر میں پاکستانی امور کے انچارج حجت الاسلام مولانا بشارت حسین زاھدی کے گھر جاکرٹیرفک حادثے میں ان کے بچے کی فوتگی پرتعزیت پیش کی جبکہ شہید علامہ الطاف حسین الحسینی کے فرزند زوار رضا حسین الحسینی نے قائد ملت جعفریہ کی رھائش گاه پر خصوصی ملاقات کی –