قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اسلامی تحریک کے مرکزی وفد کی ملاقات
جعفریہ پریس پاکستان: 7جولائی 2022 قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کے ہمراہ ملاقات ملکی سیاسی و قومی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔قائد ملت جعفریہ پاکستان کو پاکستان بھر میں تنظیمی صورتحال سیاسی سطح پر پونے والی پیشرفت آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے ہونے والے اقدامات سیاسی و مذہبی سطح پر ہونے والی اہم ملاقاتوں سے مفصل آگاہ کیا گیا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو مزید بہتر کرنے کے لئے رہنمائی کی