راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جھنگ سے آئے ہوئے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی،محترم سید حسن ترمذی،سید مقصود ترمذی مجلس وحدت مسلمین کے مولانا روح اللہ کاظمی،مولانا لیاقت سیال شریک تھے۔ملاقات میں آمدہ انتخابات علاقائی سیاسی و مذہبی امور پر تبادلہ خیال قائد ملت جعفریہ نے مختلف امور میں رہنمائی کی