راولپنڈی(جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی جاری امداد کے حوالے سے اور ملک بھر میں جاری ریلیف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ،سیلاب متاثرین کی آنے والے دنوں میں جاری امدادی مراحل کے حوالے سے قائدملت جعفریہ پاکستان سے رہنمائی لی گئی ،ملاقات میں اربعین حسینی کے حوالے سے ویزہ کے مسائل عراق بارڈر کے حوالے سے پاکستانی زائرین کی مشکلات سے آگاہ کیا گیا اور اس سلسلے میں اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر رہنمائی لی گئی ، ملک کے کچھ حصوں میں مجالس عزا پر ایف آئی آرز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور لائحہ عمل کے حوالے سے رہنمائی لی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مختلف امور میں جاری مرکزی سیکرٹری جنرل کی کوششوں اور ملک بھر میں جاری ریلیف آپریشن و تنظیمی رضاکاران جو امدادی امور میں حصہ لے رہے ہیں ان سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی