تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات

راولپنڈی:- 8 نومبر 2022

قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور حالیہ تنظیمی دورہ جات کے حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، مذہبی اور تنظیمی صورتحال پر قائدِ محترم نے رہنمائی فرمائی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس ضمن میں مختلف اقدامات کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے دوروں کے مثبت نتائج پر مرکزی وفد کی کارکردگی کو سراہا ۔ جبکہ سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالےسے زہراء اکیڈمی پاکستان کی خدمات کو موافق قرار دیتے ہوئے سربراہ اکیڈمی کی توفیقات میں اضافے کی دعا بھی فرمائی۔ بعدازاں مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ موجود سید رفعت زیدی، دانش علی اور صفدر علی نے بھی قائدِ محترم کی دست بوسی کی اور دعاوں کا شرف حاصل کیا۔