تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات زاہد اخونزادہ بھی شریک

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہُ سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی مذہبی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور قائد محترم سے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔ ملاقات میں سیلاب زدگان کے حوالے سے قائد محترم نے زہرا اکیڈمی پاکستان کی مسلسل جاری کاوشوں کو سراہا اور اکیڈمی و تنظیمی رضا کاروں کے باہمی بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر ان کے لیے دعا فرمائی۔ جبکہ قائد محترم نے سیلاب زدگان کی حوالے سے مزید اقدامات میں بھی رہنمائی فرمائی۔ ملاقات میں تنظیمی سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی غور و خوص ہوا۔