تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بزرگ عالم دین علامہ یعقوب علی توسلی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جعفریہ پریس  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور قائد شہید علامہ عارف الحسینی کے دیرینہ ساتھی ‘ دست راست اور تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر اورسابق صوبائی صدر بلوچستان‘ بزرگ عالم دین علامہ شیخ یعقوب علی توسلی گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انکی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دریں اثنا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ‘ علامہ سید محمد تقی نقوی‘ علامہ عارف حسین واحدی‘ علامہ مظہر علوی‘ علامہ محمد رمضان توقیر‘ علامہ محمد باقر نجفی‘ علامہ آغا عباس رضوی‘ علامہ سید محمد حسن مبلغ اور مولانا صادق حسین نقوی نے بھی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے