جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھرپور قوت کے ساتھ سیاسی میدان میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم نے پورے گلگت بلتستان سے جو امیدوار کھڑے کئے ہیںوہ مضبوط، دیانت دار، باکردار اور خدمت کے جذبہ سے مالا مال ہیں۔ ہم اس خطہ کو آئینی حقوق دلوانے اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے میدان میں اُترے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی دو دفعہ الیکشن جیت کر وہاں کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔ آئینی حقوق کا نعرہ بھی سب سے پہلے ہم نے لگایا اور صحت، تعلیم، ترقیاتی کام، عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کی خوشحالی اورعلاقے میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے سمیت امن استحکام کیلئے ہماری خدمات کو علاقے کی عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا آج سے گلگت بلتستان کا عظیم الشان دورہ شروع ہو رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں لاکھوں چاہنے والے بڑی شدت سے اپنے قائد محبوب کا گلگت بلتستان کے دورہ کے منتظر ہیں۔ انشاللہ اسلامی تحریک پاکستان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت عملی ،دانشمندی ،اعلیٰ سیاسی بصیرت کے نتیجہ میں ان انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کی عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے ملی پلیٹ فارم اور اسلامی تحریک پاکستان کے نامز داُمیدوار ں کو اپنا ووٹ دیکر کامیاب کروائیں اور 8 جون کو تالا چابی پر مہر لگا کر گلگت بلتستان میں آئینی حقوق و پانچواں صوبہ کا قیام سمیت خوشحالی ،ترقی و استحکام کا راستہ ہموار کرنے میں ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات