تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کاملتان،سرگودھا اورجھنگ کا تفصیلی دورہ

 جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پنجاب کے مختلف مقامات کا دورہ کیا- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق جب قائد ملت جعفریہ پاکستان ملتان پہنچے تو جے ایس او، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے کارکنان نے اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا ، رپورٹ کے مطابق علامہ مجاہد گردیزی کی سربراہی میں شیعہ علما کونسل ملتان کے وفد نے قائد ملت جعفریہ سے ملاقات کی. ملاقات میں مختلف امور سمیت سانحہ پنڈی کے بعد شر پسند عناصر کی جانب سے ملتان میں کی گئی کاوائی، انتظامیہ کا رول اورشیعہ علما کونسل کے اقدامات پر بات چیت ہوئی اورقائد ملت جعفریہ نے شیعہ علما کونسل ملتان کے اقدامات کو سراہا اور ضروری ہدایات دیں- ملتان کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  سرگودھا پہنچے جہاں جے ایس او، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے کارکنان نے اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا ،قائد ملت جعفریہ نے سرگودھا میں تنظیمی کارکنان و عھدیداران سمیت مختلف علماء کرام کے وفود اور مومنین سے ملاقاتیں کی اور سانحہ پنڈی سمیت مختلف امور پر رہنمائی کی-  سرگودھا کے بعد قائد ملت جعفریہ طویل سفر کرتے ہوئے جھنگ پہنچے ،جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق جب قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی جھنگ پہنچے تو جے ایس او، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے کارکنان سمیت ملت جعفریہ کے نوجوانوں اور مومنین کرام کی کثیر تعداد نے اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا ،جھنگ میں قائد ملت جعفریہ نے  تنظیمی کارکنان، علماء کرام اور سیاسی سماجی شخصیات  سے ملاقاتوں سمیت تفصیلی خطاب کیا.