جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حرم اما م حسین ؑ کی جانب سے المصطفی آڈیٹیوریم جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں منعقده ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کا خصوصی دوره کیا ۔ اس موقع پر علماء کرام اور مومنین نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ثقافت نسیم کربلا نمائش کی وزٹ کے بعد حرم امام حسین ؑ عراق سے آئے وفد سے سمیت علماء کرام اور مومنین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں – حرم اما م حسین ؑ کی جانب سے منعقده ہفتہ ثقافت نسیم کربلا نمائش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز کا انعقاد معاشره میں روحانیت کا موجب بنے گا –