• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا خیبر پختونخواہ میں ہونیوالی طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح کے علاوہ چارسدہ، شبقدر، نوشہرہ اور خیبرایجنسی میں شدیدآندھی، طوفانی بارش اورژالہ باری کے باعث عمارتوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ سے کہا کہ اس ناگہانی آفت کے متاثرین کی ہر ممکن دیکھ بھال کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں اور اس قدرتی آفت اور آزمائش کی گھڑی میں فلاحی تنظیموں کو امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ متاثرہ عوام کی بحالی کا کام بہتر طور پر انجام پا سکے۔ قائد ملت جعفریہ نے جاں بحق افراد کی دعائے مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا فرمائی۔