تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا دانشگاہ جعفریہ واگھریجی میں سالانہ اجتماع سے خطاب اجتماع

جعفریہ پریس-  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی میرپور خاص سے میر واہ گورچانی پہنچے جہاں پرعلماء کرام ، شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران ، تنظیمی کارکنان ، سماجی مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد مومنین نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا- قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے میر واہ  گورچانی میں دربار یوسف شاہ بخاری میں مسجد و امام بارگاہ کا افتتاح کیا دربار یوسف شاہ بخاری پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی-اس موقع پر قائد ملت جعفریہ نے شیعہ علماء کونسل کے اراکین سے خصوصی ملاقات کی اورشیعہ علماء کونسل کے دفتر کا افتتاح کیا-جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بعد ازآں قائد ملت جعفریہ استقبالیہ ریلی کے ہمراہ دانشگاہ جعفریہ واگھریجی پہنچے جہاں پرعلماء کرام ، شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران ، تنظیمی کارکنان ، سماجی مذہبی شخصیات اورہزاروں مومنین نے اپنے محبوب قائد کا لبیک یا حسین ع کی صداؤں سے استقبال کیا اور جنھن قوم جو نعرو علی ولی، ان قوم جو قائد ساجد، تھنجو سائین مھنجو سائین، ساجد سائین ساجد سائین، قائد کی آمد مرحبا ،سید کی آمد مرحبا ، ہے ہماری درسگاہ ، کربلا کربلا جیسے فلک شگاف نعروں سے واگھریجی کی فضا  گونج اٹھی– جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق  قائد ملت جعفریہ نے مدرسے کے سالانہ پروگرام میں صدارتی خطاب کیا – جلسے کے اختتام پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے دست مبارک سے خوش نصیب طلاب کے سروں پرعمامہ رکھایا گیا-