تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شدید زلزلہ کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار حکومت متاثرین کی فی الفور امداد کرے،عوام بھی متاثرہ بھائیوں کےلئے آگے آئے، علامہ ساجد نقوی

)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پاکستان ، افغانستان،بھارت ،کشمیر ،تاجکستان اور کرغستان مےںشدےد زلزلہ میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک مےں زلزلہ کے بعدحاصل ہونے والی اطلاعات افسوس ناک ہےں۔ ملک میں آنے والے بدترین زلزلے کے نقصانات کا جلد از جلد تخمینہ لگایا جائے اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی جائیںناگہانی آفت میں عوام بھی متاثرہ بھائیوں کی داد رسی کےلئے آگے آئےں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملک آنے والے شدےد زلزلہ کے جھٹکوں کے باعث ہونیوالی اموات، عمارتوں کے منہدم ہونے پرمالی نقصان پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فی الفور طور پر خصوصاً متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی امداد کےلئے ہنگامی طور پر ا قدامات کرنے چاہیے۔ انہوںنے عوام پر زور دیتے ہوئے یہ بات کہی کہ اس ناگہانی آفت میں عوام کو بھی آگے بڑھ کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنے متاثرہ بھائیوں کی داد رسی کےلئے آگے آنا چاہیے ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے موجودہ امدادی سرگرمیوں کو بھی مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا ۔دوسری جانب انہوںنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور زخمےوں کی صحت ےابی کےلئے دعا کی