جعفریہ پریس- رواں دواں ہے کارواں نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے ضلع سانگھڑ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا – تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما شہید قیصر حسین چغتائی کی پہلی برسی میں شرکت اور ٹنڈو آدم میں قیام کے بعد مومنین کی استقبالیہ ریلی کی شکل میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کا صبح 8 بجے سے رات 7 بجے تک سفر جاری رہا جگہ جگہ پر مومنین نے استقبالیہ کیمپس لگا رکھے تھےاور مومنین نے شہر شہر اور قریہ قریہ اپنے محبوب قائد کا پرتپاک استقبال کیا – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے سخت و دشوارراستوں سے گذر کرمومنین سے ملاقاتیں اور ان کے مسائل سنے- رپورٹ کے مطابق اپنےسفر کے دوران قائد ملت جعفریہ نے لنڈو شریف ، رانجھو تالپور ، مقصودو رند ، بھاجی رند اور شاہپور چاکر کا خصوصی دورہ کیا جس میں 4 جلسوں 2 پریس کانفرنسوں سے خطاب کیا جبکہ 3 مسجد و امامبارگاہوں بھی افتتاح کیا اور مختلف مقامات پرمرحومین کے گھورں پر جاکرتعزیت کی- جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے مقصودو رند مدرسہ سجادیہ میں نہایت اہم اور تاریخی خطاب کیا – پورے سفرمیں شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدرعلامہ شیخ محمد باقر نجفی ، علامہ شیخ رمز علی حاذقی، مولانا مدد علی سمیت دیگرعلماء کرام اورشیعہ علماء کونسل سندھ کے مقامی رہنما ہمراہ تھے –