• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغمبر گرامی ؐ اور حضرت امام جعفر صادق ؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اور ہفتہ وحدت کے اختتام پر اپنے خصوصی پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ خاتم المرسلین ﷺ اور اہل بیت اطہارعلیھم السلام کی پاکیزہ اور برگزیدہ ہستیاں عالم بشریت کے لئے نجات اور ہدایت کا پیغام لائیں۔ پیغمبر گرامی ؐ کی آمد کا مقصد دنیا کو تاریکیوں کی گہرائی سے نکال کر نور کی بلندیوں تک پہنچانا تھا یہی وجہ ہے کہ سرور کائنات ؐ کی تبلیغ اور جدوجہد سے آج اسلام ایک ایسادین بن کر سامنے ہے کہ جو ہر شخص‘ ہر طبقے اور ہر معاشرے کو زوال سے نکال کر کمال کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔ عالم اسلام کے داخلی و خارجی مسائل کا واحد حل سیرت پیغمبر گرامی ؐ سے صحیح استفادہ اور اتحاد و وحدت میں مضمر ہے لہذا انہیں چاہیے کہ وہ باہمی محبت و رواداری کو فروغ دیں‘ نفرتوں‘ بغض و عناد اور عداوتوں کا خاتمہ کریں‘ فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں اور مشترکات پر جمع ہوکروحدت کا عملی مظاہرہ کریں۔
پیغمبر گرامی ؐ اور حضرت امام جعفر صادق ؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اور ہفتہ وحدت کے اختتام پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ امام الانبیاء حضرت رسول خدا ؐ کی سنت اقدس اور اہل بیت اطہار کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بناکر اسلام کے مشترکات کو مدنظر رکھ کر امت مسلمہ اپنی بدحالی پر قابو پاسکتی ہے۔پیغمبر گرامی ؐ نے قرآن کریم‘ احادیث اور اسلامی تعلیمات کی شکل میں نظریہ و عقیدہ اور اپنی سیرت عالیہ کی شکل میں عمل کا جو بہترین اثاثہ امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کے لئے چھوڑا ہے اس سے صحیح استفادہ کرکے حقیقی معنوں میں دنیوی و اخروی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ بدقسمتی سے آج امت مسلمہ سیرت نبوی ؐ اور تعلیمات اہل بیت اطہار ؑ پر عمل طور پر عمل پیرا نہیں ہے اور ذاتی و اجتماعی سطح پر مختلف برائیوں‘ گناہوں‘ کوتاہیوں اور انتشار و افتراق کا شکار ہے جس کی وجہ سے تسلسل کے ساتھ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو تختہ مشق بنارہی ہیں اور دنیا کے ہر حصے میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں۔