تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری

جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلستان میں سیلاب متاثرین کی بڑے پیمانے پرامداد جاری اس سلسلے میں زہرا اکیڈمی کے زیر اہتمام ملک بھر میں فلڈ ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان و جعفریہ یوتھ کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کے لئے خشک غذا میڈیکل کیمپس خیمہ گاہوں کا انتظام کیا جارہا ہے