تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے دور دراز علاقوں میں *عشرہ مجالس، محرم الحرام 1444ھ*

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے دور دراز علاقوں میں *عشرہ مجالس، محرم الحرام 1444ھ*

*عشرہ مجالس، محرم الحرام 1444ھ*

*السلام علیک یااباعبداللہ الحسین المظلوم الشہید*

قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی خواتین و حضرات کیلئے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں 600 سے زائد مقامات پر عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے جس کیلئے مبلغین و مبلغات، دور دراز کا سفر طے کرکے پہنچے ہیں اور پیغام حسینیت کو عام کرنے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں اور امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کے مقاصد سے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ 10 سالوں سے ملک کے طول و عرض بالخصوص تھرپارکر کے صحرائی علاقوں میں عشرہ مجالس کے انعقاد سے فرش عزاء امام حسین علیہ السلام بچھایا گیا ہے تاکہ ہر مکتب و مسلک اور ہر انسان تک پیغام حسینیت پہنچایا جا سکے اور الحمدللہ سینکڑوں مقامات ایسے ہیں جہاں بنیاد قائم کی گئی اور اب وہ عزاداری کا مرکز بن چکے ہیں۔

اسی سلسلے میں عشرہ مجالس کا انعقاد ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ الہ یار (جعفرآباد)، بلوچستان کے 20 مقامات پر عشرہ مجالس کیلئے مبلغین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کے علاوہ کنیزان زہرا سلام اللہ علیہا کیلئے بھی ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ الہ یار اور اس کے اطراف میں عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

رب کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور زہرا اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور تمام مبلغین کہ پر خلوص کاوشوں اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، آمین۔