• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے زہرا اکیڈمی کے تعاون سے اجتماعی شادی کی تقریب

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے زہرا اکیڈمی کے تعاون سے اجتماعی شادی کی تقریب

⚘تقریب اجتماعی شادی⚘
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بدین صوبہ سندھ کے زیر انتظام ضلع بدین کے 14 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب تلہار شہر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا، اس کے علاوہ صوبائی رہنماوں ،ضلع اور تحصیل کے تنظیمی ذمہ داروں اور علمائے کرام، علاقائی عمائدین، بزرگان اور رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب نے کہا کہ اجتماعی شادی کی تقریب کے 14 مبارک جوڑوں کو قائد محترم کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ان کو حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے عظیم دن یہ سعادت نصیب ہوئی، الحمدللہ ہم خوش نصیب ہیں کہ یہ سارے فلاحی امور، قائد ملت جعفریہ کی سرپرستی میں انجام دئیے جارہے ہیں جو کہ ان کا قوم و ملت پر خاص لطف ہے۔
علامہ سید اسد اقبال زیدی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہمیں اپنی طاقت و ہمت کے مطابق اقدام کرنا چاہئے، اجتماعی شادی کی تقریب احسن اقدام ہے کیونکہ سادہ اور پر وقار تقریبات ہمارے معاشرہ کی رواجی مشکلات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بدین کے صدر لیاقت علی خواجہ نے کہا کہ میں اپنے ضلع کے تمام اراکین کی طرف سے قائد محترم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان 14 جوڑوں کی شادی کے اسباب فراہم کرنے میں بنیادی تعاون کیا جس کے ذریعے یہ جوڑے ازدواجی رشتہ سے منسلک ہوگئے اور یہ بابرکت اور بامقصد تقریب منعقد ہوئی، اس کے علاوہ علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید اسد اقبال زیدی اور تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سب کی توفیقات خیر میں اضافہ کیلئے دعا گو ہوں۔