جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے دفتر قم کے وفد کے ہمراہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے وکیل مطلق حضرت آیت اللہ سید جواد شہرستانی سے ملاقات کی- ملاقات میں اتحاد بین المسلمین اور مذہبی امور پر گفتگو ہوئی- دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تکفیری لابی اور دہشت گردی کا مقابلہ اتحاد بین المسلمین سے ممکن ہے – ملاقات کے بعد قائد ملت جعفریہ نے حضرت آیت اللہ سید جواد شہرستانی کی طرف سے دئے گئے ظہرا نے میں شرکت کی اورآخر میں وفد کے ہمراہ تبرکات اور حضرت آیت اللہ سید جواد شہرستانی کو دی گئی اسلامی گفٹ پر مشتمل میوزم کا وزٹ کیا ۔ اس اسلامی میوزم میں رکھے ہوئے مختلف اہم نوادرات سمیت در نجف پر تحریر کردہ نایاب قرآن مجید کا نسخہ اورحضرت امام حسینؑ ۔حضرت امام موسی ؑ امام رضا ؑ اورغازی عباس علمدارؑ کے حرم مطہرپر نصب علم مبارک بھی موجود تھے- اس موقع پر حضرت آیت اللہ سید جواد شہرستانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلامی میوزم دیکھ کرخوشی ہوئی خدا وند متعال حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کو صحت سلامتی اور طول عمر عطا فرمائے –
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت