قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
راولپنڈی (نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اطلاع ملنے پر درج ذیل احباب سے ان کے لواحقین کی وفات پر تعزیت کی جن میں سید اصغر علی شاہ جامشورو تعزیت والدہ، رانا عبدالغفار محمود کوٹ تعزیت اہلیہ، سید محسن علی شاہ خانپور ضلع ہری پور تعزیت والدہ، سید رفاقت عباس شیرازی، سید محسن عباس شیرازی چکوال تعزیت دادی، سید نعیم عباس شیرازی چکوال تعزیت نانی، سید علی حیدر زیدی وفاقی وزیر برائے بحری امور کراچی تعزیت والدسید سجاد حیدر زیدی، نوابزادہ شہباز احمدخان ایڈووکیٹ مظفر گڑھ تعزیت والد، اظہر عباس گورمانی مظفر گڑھ تعزیت والد، اعجاز علی لاشاری گھوٹکی تعزیت برادر، محمد حسین ایڈووکیٹ گلگت تعزیت والدہ، بریگیڈیئر سید صائب امام زیدی اسلام آباد تعزیت والد سید بشیر امام زیدی، ملک محمد اقبال ثاقب ڈیرہ غازیخان تعزیت فرزند، مہر علی ابڑو شکارپور تعزیت فرزند، سید عباس جعفری کراچی تعزیت فرزند شہید کیپٹن سید حیدر عباس جعفری، تصور عباس اسلام آباد تعزیت والد غلام محمد،چنگیز عبدالغنی بلوچ ایڈووکیٹ چھلگری بلوچستان تعزیت والد ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ، علامہ شیخ مرزا علی گلگت تعزیت چچا، سید اقبال حسین کاظمی کراچی تعزیت ماموں سید بشیر امام زیدی شامل ہیں۔