تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ملتان آمد پر 20 جون 2014ء کو قائد محبوب کا ملتان میں شانداراورتاریخی استقبال کیا جائیگا، شیعہ علماء کونسل ملتان

جعفریہ پریس – مسجد جعفریہ ممتازآباد ملتان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کا ایک اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر علامہ سید مجاہد عبا س گردیزی منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر چوہدری فدا حسین گھلوی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب مصور نقوی،بشارت قریشی، ڈویژنل صدر علامہ سید ضمیرالحسن نقوی،سید حسنین علی بخاری،سینیئر نائب صدر ضلع ملتان سید ضیغم عباس گردیزی،علی قاسم نقوی،مولانا کاشف حیدری، تحصیل صدر ملتان مولانا غلام مصطفے خان،محمد رضا نقوی،محمد باقر بلوچ، سید محمد تقی گردیزی،آصف گردیزی،سردار غلام حسین،انیس نقوی،وقار حیدر نقوی،کامران عباس،محمد ثقلین،ملک بشیر احمد،رانا منیر،سید محمد آصف شاہ، ملک خادم حسین،سید اعجاز حسین شاہ،پروفیسر طاہر مہدی،خلیفہ اقبال حسین،حاجی مرید حسین،حاجی سجاد حسین،صفدر حسین،جعفریہ یوتھ ملتان کے ناظم ملک محمد تقی جواد، جے-ایس-او پنجاب کے آرگنائذر حیدر انقلابی،جے-ایس-او ملتان ڈویژن کے صدر ذیشان حیدر،محمد جعفر خان کے علاوہ دیگر سینئر رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی-
اجلاس میں ضلعی سیاسی اجتماعی صورتحال سمیت شیعہ علماء کونسل ملتان کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ فیصلہ ہوا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ملتان آمد پر 20 جون 2014ء بروز جمعہ کو قائد محبوب کا ملتان میں شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائیگا اور ایک کانفرنس منعقد کی جائیگی۔ اجلاس کے اختتام پر شہدائے ملت جعفریہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔