تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت و سرپرستی میں زہرا اکیڈمی کا ملک بھر میں فلڈ آپریشن جاری

جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں زہرا اکیڈمی کی تعاون سے پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں امدادی آپریشن جاری ہے گلگت بلتستان سے لیکر بلوچستان سندھ پنجاب و خیبر پختونخواہ میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رضاکار و عہدیداران و زہرا اکیڈمی کے منتظمین و رضاکار ملک گیر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں امدادی آپریشن میں خوراک خیمہ ادویات و میڈیکل کیمپس کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں