جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی پہلے روز سے سندھ میں سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں ،وہ مسلسل دور دراز علاقوں سمیت کچے میں پھنسے بے یار و مددگار عوام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اس دوران بڑے پیمانے پر امدادی سامان کی فراہمی بھی جاری ہے علامہ سید ناظر عباس تقوی نے عوام کو قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام پہنچایا اور یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں آپکو تنہا نہیں چھوڑ سکتے