قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر نوجوان بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش
جعفریہ پریس پاکستان: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے نوجوان طبقہ بھی پیش پیش ہے اس سلسلے میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،جعفریہ یوتھ اراکین کے ساتھ مختلف انجمنوں اور ٹرسٹ بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں سیلاب متاثرین میں غذا مالی امداد و ادویات کی فراہمی جاری ہے