• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان پشاور کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی تقریب

پشاور۔
قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور اور جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کی 70ویں یوم آزادی کے مناسبت سے قدیمی امام بارگاہ آغا سید چن پیر شاہ کاظمی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ تھے۔ تقریب میں SUC اور JSO کے عہدیداران کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مداح خوان حضرات نے حمد و نعت اور منقبت خوانی کر کے یوم آزادی کے موقع پر خُداوند متعال کا شکر اداء کیا جس نے محمدؐ و آلؑ محمدؐ کے طفیل بانئ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قوم کو پاک سر زمین کا عظیم تحفہ عطاء کیا۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ, ضلعی صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر اور جے ایس او پشاور ڈویژن کے صدر سید علی حیدر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی امانت ہے جس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک سر زمین کیلئے قربانی دینے والے شہداء کی ارواح مقدسہ سے عہد کرتے ہیں کہ قیام پاکستان کیلئے اُن کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور تن من دھن کی قربانی دیکر بزرگوں کی اس امانت کی حفاظت کی جائے گی۔ مقررین نے یہ عہد بھی کیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ترویج و ترقی کی جانب گامزن کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے عہدیداران جنرل سیکرٹری علی عرفان میر، فنانس سیکرٹری احمد علی جعفری, رابطہ سیکرٹری سید تیمور علی شاہ، میڈیا کوآرڈینیٹر سید مرتضیٰ عباس رضوی، سید یاور عباس، سید مسرت شاہ، سید کمال شاہ کاظمی، افتخار علی میر، حُبدار حسین، شاہد علی میر، شاہد علی، ذاکر حسین اور ضلعی رہنما سید نثار علی شاہ بھی شامل تھے۔
بعدازاں پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔