تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی احتجاجی ریلیوں کا اعلان

جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے خود کش حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں جمعہ کے روز پُر امن احتجاج کرنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی مولانا قاسم جعفری اور ضلعی صدر احمد علی طوری نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کے زیر انتظام پُر امن احتجاجی مظاہرہ ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی مولانا قاسم جعفری کی زیر صدارت دوپہر 2بجے پریس کلب کے سامنے لیاقت باغ کے قریب ہوگااور اسلام آباد میں ضلعی صدرشیعہ علماء کونسل اسلام آباد احمد علی طوری کی زیر صدارت امام بارگا اثناء عشری G6/2مرکزی مسجد وامام بار گاہ میں بعداز اں نماز جمعہ پُرامن طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔