جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کبیر والا خانیوال پہچے جہاں پر شیعہ علماء کونسل، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے کارکنان سمیت ہزاروں مومنین نے اپنے محبوب قائد کا شانداراستقبال کیا اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کو استقبالیہ ریلی کی صورت میں مرکزی امام بارگاہ قصر زینب(س) ککڑھٹہ تحصیل کبیر والا تک لیا گیا جہاں پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جشن مولود کعبہ کے پروگرام میں شرکت کی اورخطاب کیا- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعہ جعفریہ جنڈ کے جلسہ میں شرکت کی اور وہاں موجود علماء کرام و مومنین سے موجودہ ملکی حالات پر خطاب کیا. اس موقع پرعلامہ عارف حسین واحدی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی بھی قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ تھے- قائد ملت جعفریہ نے پرنسپل مدرسہ جعفریہ جنڈ علامہ مقبول علوی سے تفصیلی ملاقات کی اور علماء کرام کے ہمراہ جنڈ سٹی کا دورہ کیا اور مختلف مومنین کے وفود سے ملاقاتیں کیں-