جعفریہ پریس- شہید اظہر حسین سرائی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شیعہ علما کونسل راجن پور کی جانب سے علامتی دھرنا دیا گیا ،جس میں تنظیمی کارکنان سمیت ہزاروں افرد نے شرکت کی- شیعہ علما کونسل راجن پور کی جانب سے منعقدہ دھرنے میں شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں سمیت قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا- دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھا کہ ” میں کہا میں اس ملک میں مدت سے تلخ گھونٹ پی رہا ہوں لکن آیین اور قانون کی بات کرتا ہوں
لوگ مجھ سے کہتے ہیں شیعہ عوام مایوس ہے ، پریشان ہے، بہت ہی مضطرب اور بےچیں ہے- مجھے احساس ہے اورسب پتا ہے کیوںکہ میں عوامی ہوں اور عوام کے اندر رہتاہوں- قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ میں ابھی کسی مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دیتا- انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بہت کچھ ہو سکتا ہے جب میں دیکھوں گا شیعہ اس کے متحمل ہونگے تو بہت کچھ ہو سکتا ہے – حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اندر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرو انہوں نے تاکید کی کہ کسے مانتے ہو کسے نہیں چھوڑ دو ان باتوں کو ایک موقف اور ایک آوازاپناؤ-