رپورٹ ۱۹ جون تا ۲۰ جون کراچی (جعفریہ پریس) کراچی شیعہ علماء کونسل جعفر طیار یونٹ کی جانب سے منعقدہ بیسویں پیام نور سیمینار کے آخری پروگرام جس میں خصوصی شرکت قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کی اور امیر المومنین علیہ السلام کی جانب سے اپنےدور خلافت میں اقدامات کی توجیہات پیش کی گئیں ، قومی اخلاقایت، اقتدار کی رسہ کشی،ذاتی نمود و نمائش، تربیت کا فقدان،یکجہتی اور دیگر اہم نکات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا اہم خطاب کیا اس کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسنین مہدی ،صوبائی صدر سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی،صدر کراچی مولانا کرم الدین واعظی، مولانا فیاض مطہری اس کے علاوہ دیگر جید اور بزرگ علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جامعۃ الاطہار آمد مسئول جامعہ اساتذہ و طلاب جامعہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سےملاقات کی مختلف امور میں رہنمائی لی اس موقع پر دیگر علماء کرام بھی موجود تھے
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملیر محمدی ڈیرہ میں نوجوانوں نے قائد ملت جعفریہ سے تفیصیلی ملاقات اس موقع پر قائد ملت جعفریہ نے جوانوں سے تفصیلی گفتگو کی اور مخلتف قومی و ملی امور میں رہنمائی کی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کےصدر مولانا کرم الدین واعظی جنرل سیکریٹری مسلم رضا اور جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید سساجد علی نقوی سے کراچی آمد کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ مختلف امور پر قائد ملت جعفریہ سے رہنمائی حاصل کی۔
کراچی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی کراچی آمد کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیاسی سیل کے انچارج ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری برادر حسنین مہدی، صوبائی صدر سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ فیاض مطہری، علامہ فخرالدین موسوی نے ملاقات کی۔ مختلف مذہبی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور قائد ملت جعفریہ سے رہنمائی حاصل کی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی کراچی آمد سماجی رہنما سرور علی کے بھائی کے انتقال پران سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی