جعفریہ پریس-  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کوئٹہ زائرین کی بس پر ہونےوالے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار، دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے، شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے سانحہ کے سوگ میں 3 روزہ سوگ کا اعلان-
جعفریہ پریس کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں ایران سے پاکستان آنےوالی زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، کراچی سے کوئٹہ اور پارا چنار سے گلگت بلتستان تک پورا ملک جل رہا ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے تدارک کےلئے عملی اقدامات اٹھائے اس موقع پر انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر شیعہ علماءکونسل پاکستان نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔  شیعہ علماءکو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے یارو مددگارمسافروں سمیت ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے اور پورا ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔ اس لئے اب حکومت کو چاہیے کہ فوراً دہشت گردی کے خاتمے کےلئے دہشت گردوں کے سرپرستوں پر آہنی ہاتھ ڈالے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here