جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی ملک بھر کے دورے پر ساہیوال پہنچ گئے ۔ جہاں پر شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ یوتھ اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنان سمیت مومنین نے قومی قیادت کا استقبال کیا ۔ جعفریہ پریس کے رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے ساہیوال میں ایک مجلس عزا سے خصوصی خطاب فرمایا ۔ قائد ملت جعفریہ نے ملک کی تازہ ترین صورتحال سے مومنین کو آگاہ کرتے ہوئے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اب ہم حساس موڑ میں داخل ہو رہے ہیں ،پاکستان جس موڑ میں میں داخل ہو رہا ہے ہم اس کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں ہم نے کل بھی تشیع کے حقوق کا دفاع کیا تھا اور آج بھی کر رہے ہیں اور انشا اللہ کل بھی کرتے رہیں گے اور اصولوں پر کبھی بھی کسی قسم کا سودہ نہیں کریں گے ۔ میں تشیع کی عظمت میں ہاتھ ڈالنے والوں کے ساتھ بیٹھنے کے لئے کبھی بھی تیار نہیں ہوں ۔
قائد ملت جعفریہ نے اس کے بعد کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں اس ملک کے شہریوں کو تحفظ چاہئے امن چائے ، سکون اور اطمینان کی زندگی چاہئے ۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ تمہارے قاتلوں کو شیلٹر دیا ہوا ہے اور ان کا تذکرہ تک نہیں ہورہا ۔انہی دنوں میں تکفیریوں کو بڑھاوا کیسے ملا اور بعد میں کہتے ہیں کہ ہدیہ تھا تحفہ تھا؟ تکفیری اور شرپسندٹولے کو دوبارہ مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے وہ جہاں چاہتے ہیں جب چاہتے ہیں کراچی سے لیکر کوئٹہ اور پشاور تک آزادی سے جلسے کرا رہے ہیں اور دوبارہ وہی گندگی کو اور تکفیری نعروں کو ہوا دے رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ ان لوگوں کے بارے میں جن کے ہاتھ شیعوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور اب بھی خون بہہ رہا ہے، ان کے بارے میں کیا سن رہے ہیں، حکومت ان کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے۔ تہمارے قاتلوں کا نام ہی کوئی نہیں لے رہا۔ تمہارے قاتلوں کا نام حکومت نہیں لے رہی اور تم بھی ان کا نام نہیں لے رہے ہو ۔ کس نے تمہارے منہ سے تمہارے قاتلوں کا نام چھین لیا ؟ کیا تم میں کوئی سمجھنے والا ہے ؟
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت