تازه خبریں

علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے علامہ شبیر حسن میثمی

قائد ملت جعفریہ کی اپیل پر ۸ شوال یوم جنت البقیع بھرپور انداز میں منائیں علامہ شبیر میثمی

قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی اپیل پر 8 شوال بتاریخ 10مئی 2022 کو ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر عہدیداروں و کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ انہدام جنت البقیع کے اقدام کے خلاف مجالس عزاء و سیمینارز منعقد کریں اور ان مجالس و سیمینارز میں بھرپور شرکت فرما کر دینی، ملی اور قومی بیداری کا ثبوت دیں۔

قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ العالیہ کی صحت و سلامتی کی دعا کے ساتھ

والسلام
ڈاکٹر شبیر حسن میثمی (علامہ)
مرکزی سیکرٹری جنرل
شیعہ علماء کونسل پاکستان